کرائمز

ڈکیتی مزاحمت پر سکول ٹیچر اور رکشہ سوار 18 سالہ نوجوان قتل

فیروزوالہ(ائی این پی ) تھانہ فیروزوالا اور تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کرنے کی خاطر موٹر سائیکلیں نہ رکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکول ٹیچرسید وقاص بخاری اور رکشہ سوار نوجوان 18 سالہ دانش شوکت جان بحق ہو گئےملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ تھانہ فروزوالہ کے علاقہ طیبہ ٹاؤن کے قریب نامعلوم ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار سکول ٹیچر وقاض بخاری کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وقاض بخاری شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایاگیا یہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا فیروز والا پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بجوا دی مقتول چار بچوں کا باپ بتایا گیا ہے پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم افراد نے رکشہ سواروں کو لوٹنے کی کوشش کی رکشہ نہ رکنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں رکشہ سوار نوجوان 18 سالہ دانش شوکت جان بحق ہو گیا ملزمان فرار ہو گئے فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button