کرائمز

ایس ایچ او صدر چوک سرور شہید کی کارروائی خطرناک گینگ گرفتار

چوک سرور شہید ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او حسینین حیدر کی کمان ،ڈی ایس پی طاہر اعجاز کی نگرانی،ایس ایچ او صدر کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایک اور گینگ گرفتار،03 موٹر سائیکل 04 لاکھ روپے برآمد ،ملزمان سے دو پسٹل ،رپیٹر بھی برآمد-عوام کے جان و مال کا تحفظ کیلئے تمام توانائیاں صرف کررہا ہوں-برآمدہ مال قانونی پراسس کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائیگا -عرفان فیض تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ حسنین حیدر کی کمان ،ڈی ایس پی طاہر اعجاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر مظفر گڑھ عرفان فیض کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس حوالے سے ایس ایچ او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام توانائیاں صرف کر رہا ہوں اور انسداد جرائم کیلئے بھی گشت و پڑتال کا موئثر پلان ترتیب دیا ہوا ہے انہوں نے تفصیلات بتلاتے ہوئے کہا کہ عامری گینگ کے چار ممبران عامر لنگاہ،شاکر رونگھا،ارشاد جوئیہ اور شہزاد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے 03 موٹر سائیکل،اور نقد رقم 02 لاکھ 35 ہزار جبکہ دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ ناجائز 02 پسٹل اور 01 رپیٹر برآمد کر لیا گیا جبکہ نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عمران دستی،مصطفی گوندل،آصف بھٹی،کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 01 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے انہوں نے کہا کہ برآمدہ مالمسروقہ قانونی کاروائ کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائیگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button