کراچی :موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوں میں ہو شربا اضافہ
کراچی (مرید حسین باجوہ ) مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل کی چوری کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں شرافی گوٹھ سے AFR کے ساتھ 2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ حساس تھانہ حدود ایئر پورٹ سے ایک، عزیز بھٹی سے ایک، سولجر بازار سے چار، سکھن سے چار، اور بلدیہ ٹاؤن سے دو موٹر سائیکلیں غائب ہوگئیں۔ جوہر آباد، پیر آباد، اورنگی ٹاؤن، صدر، کورنگی انڈسٹریل ایریا، اور دوسری جگہوں جیسے یوسف پلازہ، شاہراہ فیصل، لانڈھی، محمود آباد، سائٹ بی، سرجانی ٹاؤن، شیر شاہ، آرام باغ، الفلاح، فرئیر، فیروز آباد، ڈاکس، ساحل، جمشید کوارٹر، گارڈن، سائٹ اے، کھوکھراپار، ماڈل کالونی، گزری، زمان ٹاؤن، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، درخشاں، چاکیواڑہ، جیکسن، نبی بخش، سہراب گوٹھ، بوٹ بیسن، بلوچ کالونی، قائد آباد، سعودی آباد، بلال کالونی، سائٹ سپر ہائی وے، گلشن معمار، سپر مارکیٹ، ابراہیم حیدری، شاہراہ نور جہاں، گلستان جوہر، اور شاہ فیصل کالونی سے بھی موٹر سائیکلوں کی چوری کی وارداتیں درج کی گئی ہیں۔ موٹر سائیکل چوری کی اس لہر نے کراچی شہر میں قانون و امن کی صورت حال پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ پولیس ان چوریوں کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو پکڑا جا سکے اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو برآمد کیا جا سکے۔