کرائمز
ربیہ کلاں ، 18 پاؤنڈ وزنی مارٹر گولہ برآمد ،سول ڈیفنس کی دوڑیں
شکرگڑھ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) شکرگڑھ ریبہ کلاں کے قریب اینٹوں کے بھٹہ کے قریب سے 18 پاؤنڈ وزنی مارٹر گولہ برآمد ہوا۔ راہ گیروں نے کچی اینٹوں کے قریب مٹی کے ڈھیر میں گولہ دیکھا تو مقامی پولیس کو اطلاع کی ، جس پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر بھیجا ۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عاصم واہلہ کی ٹیم نے مارٹر گولے کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا