کرائمز
لاہور :بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والاملزم گرفتار
لا ہو ر (آئی این پی ) خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے بتایا کہ وہ لاہور سے شیخوپورہ سفر کر رہی ہے پچھلی سیٹ پر بیٹھا شخص اسے مسلسل تنگ کر رہاہے اور منع کرنے کے باوجود باز نہیں آرہا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس کواگلے سٹاپ پر روک لیا خاتون کی فراہم کردہ معلومات پر ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے معافی مانگنے اور آئندہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی پر خاتون نے اسے معاف کر دیا۔ خواتین کسی بھی ناگہانی صورتحال میں 15پر کال کرکے 2دباکرورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کریں۔