کرائمز
محنت کش امانت علی پر آڑھتی کا بہیمانہ تشدد ، مقدمہ درج
ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ سٹی کے علاقہ سبزی منڈی چرچ روڈ پر ایک ریڑھی پر پیاز فروخت کرنے والے محنت کش امانت علی کو آڑھتی چوہدری محمد سعید چلو اور فرحان سعید نے غنڈ اگر دی اور دھونس سے زبر دستی اغوا کر لیا اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ جب اس کا ماموں علی محمد سگھلا اور محمد نواز سکھلا چھڑانے آئے تو ملزموں نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا،15 پر پولیس کال کی تو پولیس نے آکر امانت علی کو بازیاب کرایا لیکن ملزموں کو گرفتار نہ کیا،ساہیوال پولیس تھا نہ سٹی نے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں مقدمہ 337 انچ ٹو ، 342 اور 34 ت پ ملزموں کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے