کرائمز

ایمرجنسی سروسز کی 1170ٹریفک حادثات پرفوری کارروائی

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں 1170ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 529افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 674معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 655ڈرائیوز،39کم عمرڈرائیور، 455مسافراور109پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ210ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت226متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد83حادثات میں 80متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 67حادثات میں 64متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1219متاثرین میں 973مرد اور246خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 224افراد کی اوسط عمر18سال سے کم685افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ310زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات998موٹرسائیکلز،66آٹورکشے،147کاریں،25وین،11مسافر بسیں،36ٹرک اور98دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button