کرائمز

2جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار

لاہور (آئی این پی )دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہوئے 2جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوگرفتار کرلیاگیا جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود کو اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون کے نمائندگان بتاتے تھے اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال زون نے نوسربازوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر کے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد شفیق اور اعجاز نامی نوسربازوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی مقام پر نوسرباز دیکھیں تو فوری اطلاع کریں، نشاندہی کی صورت میں ہمارے فیس بک پیج، ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button