کرائمز
دیپالپور: ملزم کو 9 سال قید کی سزا اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
اوکاڑہ (مزمل جوئیہ )دیپالپور ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے جج نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں افضال کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے جولائ 2024 میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائی جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا پولیس کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا