کرائمز

نواب شاہ:: زائرین کی وین کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی

بورےوالہ(محمد طارق سے )نواب شاہ: سیہون شریف جانے والی زائرین کی وین کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی – جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کی فوری کارروائی،نواب شاہ کے علاقے آمری روڈ پر سیہون شریف جانے والی زائرین کی وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بابر شیخ، معراج شیخ، ظفر شیخ اور مزمل شیخ جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق بورے والا سے تھا۔،حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔،جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کی فوری کارروائی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی میّتیں ، بورے والا بھیجی جا رہی ہیں تاکہ ان کے اہل خانہ تدفین کے انتظامات کر سکیں۔،میاں مبین اختر، سفیر جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button