پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رائیونڈ کے ملاوٹ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے
لاہور /رائیونڈ (عثمان چیمہ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رائے ونڈکے ملاوٹ مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر ناقص کیچپ،مایونیز،چکن سمیت دیگر مصالحہ جات کے استعمال سے شہری جملہ امراض میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر میں قائم درجن بھر سے زائد فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات عام ہوچکی ہیں بھاری رقوم وصول کرنے کے باوجود فاسٹ فوڈز پوائنٹس مالکان انتہائی ناقص اورغیر معیاری میٹریل استعمال کرکے شہریوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لگژری گاڑیوں میں آنیوالے سٹاف نے کبھی انکو چیک کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹاف صرف لائسنس بنوانے کی مہم میںمصروف ہیں محکمہ کی آمدن میں اضافے پر توجہ مرکوز ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران نے رائے ونڈ شہر کی عوام کو ملاوٹ مافیا کے حوالے کررکھا ہے ،فاسٹ فوڈ ز پوائنٹس پر غیر معیاری کیچپ ،مایونیز اور چکن کے استعمال کی شکایات ہونے کے باجود انکے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت سے ناقص ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور سرخ مرچ وغیرہ کی فروخت جاری ہے لالچی دکاندار انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں راتوں رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ مافیا کیمیکل ملا دودھ شہر کے محلوں اور گلیوں میں من پسند کی قیمت پر فروخت کررہا ہے تحصیل بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں بری طرح ناکام نظر آرہی ہے ،شہریوں اور سماجی حلقوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل رائے ونڈ اور رائے ونڈ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم فاسٹ فوڈز پوائنٹس اور غیر معیاری دودہ اور اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے