کرائمز

تیز رفتار مسافر بس کی راہ گیر کو ٹکر ، حالت تشویشناک

گڑھاموڑ (محمدرشیدبھٹی) گڑھا موڑ میں تیز رفتار مسافر بس نے پیدل چلنے والے راہ گیر کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی کو تشویش ناک حالت میں آر ایچ سی گڑھا موڑ سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ کے علاقے چک نمبر 74 پندرہ ایل کا رہائشی لیاقت نامی شخص فیملی کے ہمراہ دوائی لینے آر ایچ سی گڑھا موڑ آ رہا تھا کہ ہسپتال کے قریب ملتان وہاڑی روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے پیدل چلنے والے راہ گیر کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا تیز رفتار مسافر بس وہاڑی سے ملتان جا رہی تھی ک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیدل چلنے والے شخص پر چڑھ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویش ناک حالت میں آر ایچ سی گڑھا موڑ سے وہاڑی اور ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا ہے شہریوں نے تیز رفتار چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے تیز رفتاری سے چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے روڈ پر سفر کرنا غیر محفوظ ہو گیا ہے اور مسافر سفر کرنے سے گھبرانے لگے ہیں پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس اوور سپیڈ گاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دینے لگی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button