دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے :حکیم حاجی غلام عباس
نارووال ( بیورو رپورٹ) ضلعی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ حکیم حاجی غلام عباس نے اپنے ایک پر جوش بیان میں کہا ھے کہ پاک فوج نے اپنے دشمن بھارت کو تاریخی شکست دے کر پوری دنیا میں اپنا مورال اور وقار بلند کر دیا ھے انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے یہ ثابت کر دیا ھے کہ اگرچہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں مگر اپنی ملکی خود مختاری سلامتی اور وقار کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں حاجی غلام عباس نے کہا کہ بھارت نے رافیل طیاروں کے ذریعے خطے میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوشش کی مگر وہ بھول گیا تھا کہ پاکستانی افواج صرف ہتھیاروں پر نہیں بلکہ ایمان اتحاد اور قربانی کے جذبے سے لیس ھے انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو بخوبی اندازہ ہو جانا چاہیے کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کھبی کامیاب نہیں ہونے دیں گے