کرائمز
شجاع آباد ،شخص 132 کےوی بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)بستی ملوک میں انوکھا واقع اڈا گردیزی موڑ پر ایک شخص 132 کےوی بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، خودکشی کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق شخص کا اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گھریلو جھگڑا، دوسری شادی کا مطالبہ۔ ریسکیو ٹیم اور لواحقین کی کوششوں سے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ تھانہ بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے متاثرہ شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا، کھمبے پرچڑہنے والے کی شناخت محمد بلال ولد محمد رفیق عمر 45 سال سے ہوئی. ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی نے ممکنہ سانحہ ٹال دیا۔