کرائمز
ساہیوال، امام مسجد کی داڑھی نوچنے کامعاملہ، وڈیرے کا کارندہ گرفتار
ساہیوال (نامہ نگار )سخی سرور کالونی نورشاہ میں امام مسجد کی داڑھی نوچنے کے الزام میںایک وڈیرے کا کارندہ گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مولا نا طارق محمود جامع مسجد محمدی اہلحدیث نورشاہ میں قرآن پاک پڑھ رہا تھا تو سلیم اور ابوبکر وغیرہ مسجد میں جائیداد کی تقسیم پر جھگڑ پڑے جب امام مسجد نے روکا توان کے ایک ساتھی مرتضیٰ رحمانی نے گالیاں دیتے ہوئے مولانا طارق محمودپرچڑھائی کردی اور ان کی داڑھی سے پکڑ کر گھسیٹا اور داڑھی نوچ کر لے گیا۔پولیس نورشاہ نے امام مسجد طارق محمود کی مدعیت میں مقدمہ 337وی ت پ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔