کرائمز
لاہور ،شہری سے 1لاکھ لوٹنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) چوہنگ کے علاقے میں چیکنگ کے دوران شہری کوڈرا دھمکا کر 1لاکھ لوٹنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مدعی کے مطابق وہ بس اڈے سے اتر کر جوبلی ٹائون جا رہا تھا کہ ناکے پر اہلکاروں نے روک کر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی اور رقم کا مطالبہ کیا۔ اہلکاروں نے اسے اے ٹی ایم لے جا کر زبردستی ایک لاکھ روپے نکلوائے اور پھر جانے دیا۔پولیس حکام کے مطابق ملوث اہلکاروں کی شناخت مرتضی، سجاد، غلام سبحانی اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے خلاف چوری اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود اہلکاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔