کرائمز

حجرہ شاہ مقیم :عید پر 9حادثات،دو جاں بحق،دو درجن زخمی

حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )عید کے موقع پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث مختلف مقامات پر9 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت 22افراد زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ دیپالپور روڈ پر زمل میرج ہال کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں راشد احمد ولد محمد دین اور الطاف حسین ساکنان اقبال پورہ زخمی ہو گئے۔دوسرا حادثہ کھنگراں والا پل کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار کی ٹکر سے دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں غلام محمد، نوراں بی بی، ندیم اقبال، احد علی اور محمد عثمان زخمی ہوئے۔تیسرا حادثہ پیر دی ہٹی کے قریب پیش آیا جہاں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس میں مصباح الحق اور محمد شعبان زخمی ہو گئے۔چوتھا حادثہ 43ٹو ایل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے پیش آیا، جس میں ساجدہ پروین ، بشیراں بی بی اور محمد شعبان زخمی ہوئے۔پانچواں حادثہ چوچک روڈ پر ڈی پی ایس کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرا جانے سے پیش آیا، جس میں محمد اشرف ، محمد اکرم اور کوثر بی بی زخمی ہوئیں۔چھٹے حادثے میں چوچک روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے 8سالہ عتیق الرحمن ولد محمد فیصل جاںبحق ہو گیا۔ساتواں حادثہ ملگدا روڈ 39فور ایل کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں سعید احمد ، عائشہ بی بی اور فیضان علی زخمی ہو گئے۔آٹھواں حادثہ فیصل آباد روڈ 20جی ڈی کے نزدیک پیش آیا جہاں کار کی ٹکر سے آصف ولد ذوالفقاراور ان کی والدہ صفیہ بی بی زخمی ہوئیں۔نوواں حادثہ گائوں صاحبہ والا میں پیش آیا جہاں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار صدیق ولد اللہ دتہ شدید زخمی ہوا اور بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122نے بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ پولیس نے تمام واقعات کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button