کرائمز

سول ویٹرنری اسپتال کھاریاں میں جدید الٹراسائونڈ مشین کا افتتاح کر دیا گیا

کھاریاں(نامہ نگار )وزیر لائیوسٹاک پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سول ویٹرنری اسپتال کھاریاں میں جدید الٹراساونڈ مشین کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سید مدد علی شاہ اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد اسلم اور ایڈشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات طاہز عزیز نے شرکت کی۔ایڈشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک طاہز عزیز نے اس پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ دونوں معزز ارکان اسمبلی نے افتتاح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور وزیر لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے یہ عملی قدم تحصیل کھاریاں کے مویشی پال حضرات کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ الٹراساونڈ مشین کی دستیابی سے جانوروں کی بیماریوں کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی اور کسانوں کو بہتر خدمات میسر آئیں گی۔انہوں نے سول ویٹرنری اسپتال کھاریاں کی انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مویشی پال حضرات کو مزید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گاـ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button