کھاریاں،پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکرلیا
کھاریاں(نامہ نگار )پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث2 ملزمان کو گرفتارکرلیانقدی رقم 1لاکھ75ہزار روپے قیمتی موبائل فون اور ناجائز اسلحہ پسٹل30بور برآمدتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لا سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی تھانہ صدر لالہ موسی پولیس کی چوروں ڈکیتوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں چند روز قبل کچھ نامعلوم ملزمان نے علاقہ تھانہ میں ایک شہری سے اسلحہ کے زور پرنقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ،ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹر مجاہد عباس ،محمد شہزاد Asiانچارج چوکی جاتریہ دیگر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور واردات سے متعلق اہم معلومات حاصل کیں۔متاثرہ شخص کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس ٹیم کی بروقت کاروائی اور بہترین حکمت عملی سے چند روز کے اندر وقوعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا اور شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی نقدی رقم 1لاکھ 75ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون برآمدکرکے شہری کے حوالے کردیے۔۔جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا۔ملزمان کی شناخت علی حسن ولد امتیاز احمد سکنہ دھامہ اور عاطف ولد اشتیاق سکنہ کوٹلہ قاسم خاں کے نام سے ہوئی۔