کرائمز

کومبنگ آپریشنز‘14560 مشتبہ افراد کی چیکنگ‘41 گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاریِؔ جس کے تسلسل میں 24 گھنٹوں کے دوران 413 کومبنگ آپریشنز، 14 ہزار 560 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور 41 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، 3155 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 02 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 247 اشتہاری، 71 عدالتی مفرور اور 71 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 04 مجرم کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 14 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button