ڈی آئی جی آپریشنز نے متعدد ایس ایچ او ز کے تقرر وتبادلے کردیئے
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آ ئی جی آ پر یشنز نے متعدد ایس ایچ او ز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔سب انسپکٹر محمد ذکاء گجرپورہ سے رائیونڈ سٹی ایس ایچ او تعینات، انسپکٹر وقار حسین رائیونڈ سٹی سے تھانہ گجرپورہ ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر عمران خان باغبانپورہ سے ہربنس پورہ ایس ایچ او تعینات، انسپکٹر عاصم حمید تھانہ ہربنس پورہ سے تھانہ شفیق آباد تعینات، سب انسپکٹر محمد رضوان خان ساندہ سے باغبانپورہ ایس ایچ او تعینات، انسپکٹر محمد شرجیل پولیس لائنز سے ساندہ کے نئے ایس ایچ او مقرر، سب انسپکٹر آصف جاوید تھانہ شفیق آباد سے تھانہ مناواں تبدیل، سب انسپکٹر آصف منصب تھانہ لیاقت آباد سے تھانہ باٹا پور ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر محسن شہزاد پولیس لائنز سے لیاقت آباد کے نئے ایس ایچ او مقرر، سب انسپکٹر زاہد حسین ڈی آئی بی برانچ سے تھانہ شاد باغ ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر نعمان زاہد سرور روڈ سے لوہاری گیٹ ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر فراز علی لوہاری گیٹ سے سمن آباد کے نئے ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر شاہد محمود پولیس لائنز سے تھانہ سرور روڈ ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر اسد شہزاد تھانہ سمن آباد سے اے آر ایف رپورٹ کرینگے، سب انسپکٹر انصر نواز کو تھانہ باٹا پور سے اے آر ایف رپورٹ کرنے کا حکم، انسپکٹر یاسر عباس مناواں سے اے آر ایف رپورٹ کریں گے، سب انسپکٹر محمد شہریار شاد باغ سے اے آر ایف روانہ ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔