کرائمز

پولیس مقابلوں میں 2زیر حراست ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور (کر ائم رپو رٹر) شہر کے مختلف علاقوں کاہنہ اور شادباغ میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران خطرناک ملزمان ہلاک ہو گئے دونوں واقعات سی آئی اے پولیس کی تحویل میں زیرحراست ملزمان کی نشاندہی کے دوران پیش آئے۔پہلا واقعہ شادباغ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس ملزم دلشاد کو واردات کی نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ اسی دوران اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اچانک حملہ کر دیا۔ جوابی فائرنگ کے دوران دلشاد اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالا ملزم 170 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔دوسرا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا جہاں پولیس نے زیر حراست ملزم روحیل مسیح عرف سنی کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں روحیل بھی اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان ڈکیتی، چوری اور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button