کرائمز

اے ایس آئی پر گودام سے لاکھوں کا سکریپ اٹھانے کی درخواست نمٹادی گئی

لاہور( آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انٹی کار لفٹنگ ، سی سی ڈی کے اے ایس آئی پر گودام سے لاکھوں روپے کا سکریپ اٹھانے کی درخواست نمٹادی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری عمران شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت آئی جی پولیس سمیت دیگر پولیس افسران ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل وقاص عمر ہ کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں پولیس کارروائی کے متعلق سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہوا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جواب دیا پولیس افسران کی سفارش پر عملدرآمد ہوگیا ہے ،متعلقہ افسر کو کارروائی کے لئے لکھ دیا ہے۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب ،آپ کی استدعا کیا ہے، اس سے باہر نہیں جاسکتے ، آگے پولیس کی پراسس روک سکتے ہیں نہ اس میں رکارٹ ڈال سکتے ہیں،۔ وکیل نے جواب دیا ہماری استدعا پوری ہوگئی ہے، ، پٹیشن واپس لینا چاہتے ہیں ،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹادی ۔انٹی کار لفٹنگ ، سی سی ڈی اقبال ٹاﺅن کے اے ایس آئی محمد عمران پر درخواست گزار کے گودام سے سکریپ اٹھانے کا الزام ہے،اٹھائے گئے سکریپ کی مالیت 49 لاکھ 97 ہزارروپے سے زائد ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button