کرائمز

کامونکے :خود کو زندہ جلانے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)کامونکے میں پولیس کے رویے سے تنگ آکر خود کو زندہ جلانے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا پچیس سالہ عبید الرحمن نے بیوی کے اغوا میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کے دوران خود کو آگ لگائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹبہ محمد نگر کے پچیس سالہ عبید الرحمن نے تھانہ سٹی میں اپنی بیوی کرن کے اغوا کا مقدمہ صائمہ عاقب اور ثاقب وغیرہ کے خلاف درج کروایا پولیس نے کرن کو بازیاب کروا لیا مگر مقدمے کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جس پر پانچ روز قبل عبید الرحمن خود پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کے بعد اے ایس پی آفس میں گھس گیا جس کو وہاں پر موجود لوگوں اور اے ایس پی نے بچایا اور آگ بجھا کر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر برن یونٹ جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیا تھا جہاں پانچ روز تک زندگی اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی نے جن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایاتھا ان کے ساتھ ان کی سابقہ مقدمہ بازی بھی ہے۔ معاملے کی ہر پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے انکوائری کررہے ہیں جو بھی اس میں زمہ دار ہوا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button